عالمی ادارہ صحت غریب ممالک کو فائزر ویکسین فراہم کرے گا

63
Antibiotics
Antibiotics

جینوا۔23جنوری (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت غریب ممالک کو فائزر ویکسین فراہم کرے گا۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے صحٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ فائزر اور بائیون ٹیک نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کم آمدنی کے حامل ممالک کو ویکسین کی ترسیل کے لیے قائم کردہ کوویکس میکانزم کو کووڈ۔19 ویکسین کی ترسیل کے بارے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے دائرہ کار میں کوویکس کو ادائیگی کی جائیگی اور تا حال ویکسین کی مقدار کے حوالے سے کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم اس کا حجم کم سطح پر ہوگا۔فائزر۔ ادارے کا کہنا ہے کہ بائیون ٹیک ویکسین کو کافی کم درجہ حرارت پر محفوظ رکھنے کی ضرورت ہونے کے باعث اس کی ترسیل کے لیے خصوصی گاڑیوں کا استعمال لازمی ہے اور خاص کر گرم موسم کے حامل ممالک کے لیے یہ عمل کافی مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔