عالمی ادارہ صحت لیبیا کے حکام کے ساتھ ایڈز کے خلاف کام کرے گا

120
World Health Organization

طرابلس۔3دسمبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) لیبیا کے حکام کے ساتھ ایڈز کے خلاف کام کرے گا۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیبیا میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندے اور مشن کے سربراہ احمد زوتین نے میڈیا کو بتایا کہ ڈبلیو ایچ او ایڈز کے خلاف لڑنے کے لیے لیبیا کے صحت کے حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اس معاملے پر زبردست کام ہو گا اور ہم مطلوبہ اہداف تک پہنچ جائیں گے۔زوٹین نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں ایڈز کے ساتھ رہنے والے لوگوں کی تخمینہ تعداد میں 2015-2022 میں 58 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔تقریب میں لیبیا کے صحت کے حکام کے ساتھ ساتھ کئی سول اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت کی ۔

واضح رہے کہ برسوں کے مسلح تنازعات اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے لیبیا کے حکام صحت اور تعلیم سمیت عوام کو بنیادی خدمات فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔