27.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعالمی ادارہ صحت کابین الاقوامی سطح پر غیر محفوظ اسقاط حمل کے...

عالمی ادارہ صحت کابین الاقوامی سطح پر غیر محفوظ اسقاط حمل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار

- Advertisement -

جنیوا ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بین الاقوامی سطح پر غیر محفوظ اسقاط حمل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی میڈیا نے ڈبلیو ایچ او کی جائزہ رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ ہر سال دنیا بھر میں 25 ملین حمل غیر محفوظ طریقے سے ضائع کر دیئے جاتے ہیں۔ اس تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایسے زیادہ تر واقعات افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکی ممالک میں سامنے آئے۔ حمل کو گرانے کے لیے پر خطر طریقے استعمال کرنے اور شرح اموات کے حوالے سے افریقہ سر فہرست ہے۔ یہ جائزہ 2010ء سے 2014 ء کے درمیان سامنے آنے والے واقعات کی روشنی میں مرتب کیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71499

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں