جینوا ۔ 27 جنوری (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے چین میں تیزی سے پھیلتے برڈ فلو پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے چین میں برڈ فلو سے 9 ہلاکتوں کے بعد تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دیگر ممالک سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں ہونے والی ہلاکتوں اور کیسز فوری طور پر رپورٹ کریں۔چین کے شمالی صوبے ہینان، جنوبی گوانگ ڈونگ اور مرکزی ہونان کے طبی مراکز سے اب تک برڈ فلو وائرس سے 9 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان میں سب سے تازہ واقعہ گزشتہ روز ہینان میں پیش آیا جہاں ایک ہی ہوٹل میں کام کرنے والے دو ملازم برڈ فلو سے ہلاک ہوئے ہیں۔