ٹوکیو۔13مئی (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت نے ایم پوکس کے حوالے سے عالمی ہیلتھ ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے نے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اژہانوم گیبریسس کے حوالے سے بتایا کہ اس بیماری کے حوالے سے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا خاتمہ کی جارہاہے، یہ فیصلہ ادارے کے ماہرین کی کمیٹی کی سفارشات پر مبنی ہے۔ واضح رہے کہ ایم پوکس ایک وائرل انفیکشن ہے جو بخار اور خارش جیسی علامات کا سبب بنتا ہے۔