عالمی ادارہ صحت کا لبنان میں اسرائیل کی طرف سے ہیلتھ ورکرز پر حملوں اور طبی سہولیات کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش

141
World Health Organization
World Health Organization

جنیوا۔2نومبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی طرف سے ہیلتھ ورکرز پر مسلسل حملوں اور طبی سہولیات کو نشانہ بنانے پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ذمہ دار مارگریٹ ہیرس نے اقوام متحدہ میں ایک بریفنگ کے دوران بتایاکہ اس نوعیت کے حملے مسلسل ہو رہے ہیں اور اب تک ایسے 55 حملوں کی تصدیق کی جا چکی ہے اورممکن ہے کہ اصل تعداد ان سے زیادہ ہو۔