جنیوا۔21اکتوبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت نے سعودی عرب کی طرف سے عمرہ مناسک کی ادائیگی کے دوران کوروناوائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے مقدس مقامات زائرین کے لیے کھولنے، عمرہ کی بحالی سے قبل اور اس کے بعد زائرین کے صحت وسلامتی کے تحفظ کے لیے غیرمعمولی اور تسلی بخش اقدامات کیے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت سعودی قیادت کی طرف سے کورونا کی روک تھام کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور وبا کی روک تھام کے لیے فوری اور موثر حکمت عملی پر مطمئن ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے 18کتوبر کوکورناوبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے عمرہ بحالی کا دوسرا مرحلہ شروع کیا تھا۔