عالمی ادارہ صحت کی سوڈان میں جاری جھڑپوں میں ہیلتھ سنٹرز کو نشانہ بنانے کی مذمت

198
World Health Organization
World Health Organization

جنیوا۔20اپریل (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت نے سوڈان میں جاری جھڑپوں میں ہیلتھ سنٹرز کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں تنازعات نے شہریوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ملک میں ہیلتھ سنٹرز اور ہیلتھ ورکرز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ کم از کم 3 ہیلتھ ورکرز ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ہیلتھ سنٹرز اور ان کے ملازمین پر حملے اور ایمبولینس ہائی جیکنگ جیسے واقعات باعث صحت کے کام میں روکاوٹ ہیدا ہو رہی ہےجس کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے 9 سمیت 16 اسپتال حملوں کی وجہ سے ناقابل استعمال ہیں۔