عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہری پور کا دورہ

89

ہری پور۔ 16 جنوری (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ہری پور کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور میں عالمی ادارہ صحت جنیوا، سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر عائشہ ڈی کوسٹا ،ڈاکٹر مریم سرفراز، ڈاکٹر سیدہ بتول، ڈاکٹر علی ترابی ،ڈاکٹر سامیہ اور ڈاکٹر اسد کی ٹیم کے ساتھ گلوبل ٹیم نے دورہ کیا۔

اس اہم دورے کا مقصد ماں اور بچے کی صحت کو مضبوط بنانا تھا۔ اس موقع پر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا گیا اور صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خصوصی شکریہ مسٹر ڈاکٹر منور آفریدی ،شعبہ گائناکولوجی اور شعبہ اطفال کے سربراہان کا جنہوں نے اس دورے کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر منور آفریدی کی خدمات اور تعاون کو خصوصاً سراہا گیا جو ہسپتال کی بہتری اور عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔