جنیوا۔19مئی (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے رکن ممالک نے چین اور پاکستان کی مخالفت کے بعد تائیوان کو جنیوا میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں مدعو کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وسطی امریکی ملک بیلیز اور کیریبئن ملک سینٹ ونسنٹ گریناڈائنز نے ممالک کے ایک گروپ کی جانب سے بات کی
جنہوں نے تائیوان کو رواں سال کے اجلاس میں بطور مبصر شامل کرنے کی تجویز پیش کی لیکن چین اور پاکستان نے اس تحریک کی مخالفت کی اور اجلاس نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔ چین کے سفیر چن سو نے چینی وزارت خارجہ کی طرف سے گزشتہ ہفتے کی گئی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجویز اقوام متحدہ کی اتھارٹی اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو کھلے عام چیلنج کرتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598727