عالمی ادارہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے اعلی ٰ سطحی اجلاس میں کوروناکے معاشی و اقتصادی نقصانات سے بحالی کے طریقوں پر تبادلہ ہائے خیال کیا جائے گا،منیر اکرم

55
پاکستان اور کیریبین ملک سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات قائم

نیویارک۔2جولائی (اے پی پی):اقوام ِ متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے صدر اور پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہاہے کہ کونسل کے پائیدار ترقی کے اعلیٰ سطحی فورم (ایچ او پی ایف ) کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا جس میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی 2030ءکے دیئے گئے ایجنڈا دنیا بھر میں بہتری لانے کے لیے بھر پور عزم اور کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کے بعد بحالی کے طریقوں پر غور وغوص کیا جائے گا۔اجلاس میں شریک اس وباءپر قابو پانے کے لیے کی گئی کارروائی اور اقدامات کے بارے میں بتائیں گے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے رہنماءاصولوں کے استعمال کے حوالے سے کورونا وائرس سے نمبردآزماءہونے کے طریقے اس اجلاس کا اہم ایشو ہوگا۔

اقتصادی و سماجی کونسل کے اجلاس مورخہ 6جولائی سے 15جولائی 2021ءتک ہوگا۔اس میں فورم کا 13جولائی سے 15جولائی تک ہونے والا وزارتی سطح پرہونے والا اجلاس بھی شامل ہے۔

اجلاس کا مرکزی موضوع پائیدار ترقی اور کورونا سے بحالی کا پختہ عزم جس سے پائیدار ترقی کے اقتصادی ، سماجی اور ماحولیاتی پہلوئوں کو فروغ ملے تاکہ پائیدار ترقی کے 2030ءکے ایجنڈا کے حصول کی موثر راہ ہموار بنائی جاسکے۔

پاکستانی سفیر منیر اکرم نے کہاکہ متعدد ممالک کو دہائی بھر میں ترقی نہ ہونے سے بچنے کے لیے فوری بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، کیونکہ کورونا وائرس کی وباءسے جو نقصانات ہوئے ان کی وجہ سے پیدا ہونے والی کساد بازاری 90سالوں میں ہونے والی بدترین کساد بازاری ہے کیونکہ اس سے 120ملین افراد بے روزگار ہوئے ہیں ۔

فورم کے اجلاس میں پائیدار ترقی کی اہداف کے باہمی تعلق اور اسے مربوط بنانے پربھی غور وغوص کیاجائے گا۔ منیر اکرم نے کورونا وائرس کے ہونے والے نقصانات پر قابو پانے کے لیے کام کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا کیونکہ اس سے ناصرف نقصانات سے بچنے میں مدد ملے گی بلکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی ،

جوکہ دنیا بھرمیں بہتری لانے کے لیے رہنماءاصول بھی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ دنیا بھرمیں کورونا سے بحالی کے لیے تمام ممالک کی ویکسینوں تک رسائی پیشگی شرط ہے۔