مظفرآباد۔25اپریل (اے پی پی):تحفظ ماحولیات ایجنسی اور دی گائیڈینس ہائوس سکول وکالج سسٹم اپر چھتر مظفر آباد کے باہمی اشتراک سے عالمی ارضیاتی دن کی نسبت ے ماحولیاتی آگاہی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تحفظ ماحولیات ایجنسی کے نمائندگان اور سکولز سٹاف ہمراہ طلباء نے شرکت کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسرو دی گائیڈنس ہائوس سکول و کالج سسٹم صباء ریاض خان نے اس دن کی نسبت تحفظ ماحولیات ایجنسی کی جانب سے آگاہی مہم کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچے کسی بھی معاشرے کے تبدیلی کا باعث ہوتے ہیں ہمیں تسلسل کے ساتھ ان کو ماحولیاتی آگاہی فراہم کرنے چاہیے تا کہ ہم اپنے قدرتی ماحول کو محفوظ بناسکیں۔
ماحولیاتی ماہرین نے طلباء کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال 22 اپریل کو عالمی ارضیاتی دن کے طور پر اس عزم کے تحت منایا جاتا ہے زمین ہم سب کا مشتر کہ سرمایہ ہے جس کے تحفظ و بقاء کی ذمہ داری ہم سب پر یکساں عائد ہوتی ہے۔ اس دن عالمی برادری و عالمی ادارہ جات تحفظ زمین و تحفظ ماحول کے لیئے کی جانے والی کاوشوں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرتے ہیں۔ آزاد کشمیر میں اس وقت نمایاں طور پر ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس کے تحت ہمارے پانی کے وسائل دباؤ کا شکار ہیں، فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ہمیں انفرادی و جتماعی سطح پر ان رونما ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنی پڑھے گی اور اپنا اپنا کردار ادا کرنے پڑے گا۔ ہمیں جنگلات کے کٹاؤ کو روکنا ہوگا اور پانی کے دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنانا ہو گا۔ گھر یلو سطح پر بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے طریقہ کار کو اپنانا ہو گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587978