عالمی اقتصادی بحران کے پیش نظر شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مابین مزیدتعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،وزیراعظم محمدشہباز شریف

134
موسم سرما میں سیلاب متاثرین کو چھت فراہم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے، مخیر حضرات اس کام میں حکومت کا ساتھ دیں،وزیراعظم محمد شہبازشریف

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی بحران کے پیش نظر شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مابین مزیدتعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

جمعرات کو ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کےسالانہ اجلاس کے لئے روانگی کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم دنیاکی 40 فیصد آبادی کی خواہشات اور امنگوں کے وژن کی عکاسی کرتی ہے۔عالمی اقتصادی بحران کا تقاضا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالکے مابین مزیدتعاون کو فروغ دیاجائےگا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لئےباہمی اعتماد اوراحترام پر مبنی” شنگھائی سپرٹ ” کے عزم کااعادہ کرتاہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم جیوپولیٹکل اور جیو اکنامک کے شعبوں میں ہونے والے پریشان کن تبدیلیوں کے دور میں آگےبڑھنے کاراستہ متعین کرسکتی ہے۔