عالمی اقتصادی ترقی کی شرح رواں سال 4.7فیصد  تک رہے گی، اقوام متحدہ

71
United Nations

جنیوا۔18مارچ  (اے پی پی):کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ عالمی معیشت میں اس سال ترقی کی شرح 4.7فیصد رہے گی۔

یہ بات جنیوا میں اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی کانفرنس یو این سی ٹی اے ڈی کی طرف سے بتائی گئی۔ اس سے قبل اس ادارے کا اندازہ تھا کہ رواں برس کے دوران عالمی معیشت میں شرح نمو4.3فیصد تک رہے گی۔ اس ممکنہ اضافے کی بڑی وجہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ میں اقتصادی بحالی کے عمل میں توقع سے زیادہ بہتری کے آثار بتائے گئے ہیں۔

امریکی مرکزی بنک فیڈرل ریزرو کے تازہ ترین اندازوں کے مطابق رواں برس ملکی معیشت میں ترقی کی شرح 6.5فیصد تک رہے گی۔