ڈیووس ۔17جنوری (اے پی پی): عالمی اقتصادی فورم کا 53 واں سالانہ اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری ہے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کررہے ہیں۔ پاکستان20 جنوری تک جاری رہنے والے عالمی اقتصادی فورم کے مختلف اجلاسوں میں عالمی اقتصادی اہمیت کے مسائل پر اپنا نقطہ نظر پیش کرے گا۔ ورلڈ اکنامک فورم کے صدر کی دعوت پر وزیر خارجہ فورم کے سالانہ اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سیاسی رہنمائوں، کارپوریٹ ایگزیکٹوز، بین الاقوامی اداروں کے سربراہان، میڈیا اور سول سوسائٹی کی سرکردہ شخصیات سمیت شرکت کرنے والی اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔