23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںعالمی اقتصادی فورم کے ”عالمگیر مسابقتی انڈیکس“ میں پاکستان کی رینکنگ میں...

عالمی اقتصادی فورم کے ”عالمگیر مسابقتی انڈیکس“ میں پاکستان کی رینکنگ میں 7 پوائنٹس کی بہتری

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) عالمی اقتصادی فورم کے ”عالمگیر مسابقتی انڈیکس“ میں مسلسل 9 سال پاکستان نے اپنی رینکنگ میں 7 پوائنٹس کی بہتری کی ہے۔ اس فہرست میں سوئٹزرلینڈ مسابقتی معیشت کے حوالہ سے سرفہرست ہے۔ نجی شعبہ کی تنظیم مشال پاکستان کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق فہرست میں امریکہ اور سنگاپور دوسرے اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اہم مسابقتی اشاریوں میں شاندار کارکردگی اور بحالی کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستان نے اداروں کی بہتری اور میکرو اکنامک فریم ورک کو مضبوط بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ عالمی معیار کے مسابقتی اشاریوں میں پاکستان نے استحکام اور بہتری دکھائی ہے۔ یہ رپورٹ عالمی سطح پر پیداواریت اور خوشحالی کے اشاریوں کو مدنظر رکھ کر مرتب کی جاتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71443

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں