
اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) عالمی اقتصادی فورم کے عالمی مسابقتی اشاریوں میں پاکستان کی درجہ بندی میں 9 پوائنٹس کی بہتری آئی ہے، پاکستان نئی درجہ بندی میں 140 ممالک میں سے 107 ویں نمبر پر رہا ہے۔ گیلپ اینڈ گیلانی کی حالیہ سروے میں بھی 59 فیصد لوگوں نے بھی نیب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عالمی اقتصادی فورم نے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ منگل کو عالمی اقتصادی فورم نے اپنی عالمی مسابقتی رپورٹ 2018ءجاری کی ہے جو کہ چار بنیادوں پر تشکیل دی گئی ہے۔ نئے اشاریوں سے ممالک کو چوتھے صنعتی انخلاءکے تناظر میں رہنمائی کا موقع ملے گا۔ پاکستان کی درجہ بندی میں 9 درجوں کی بہتری آئی ہے اور یہ نئی درجہ بندی میں 107 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ منگل کو قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشعل پاکستان عامر جہانگیر نے پاکستان میں مسابقت بہتر بنانے پر نیب کی تعریف کی۔ مشعل پاکستان اکنامک پراگریس سسٹم انی شی ایٹو عالمی اقتصادی فورم کے مستقبل کا کنٹری پارٹنر انسٹی ٹیوٹ ہے۔ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی درجہ بندی میں پاکستان میں بدعنوانی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔