عالمی امن کانفرنس کا انعقاد بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے لیے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

83
Senate Chairman
Senate Chairman

وینس، اٹلی۔5جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دے، عالمی امن کانفرنس کا انعقاد بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے لیے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وینس میں عالمی امن کانفرنس سے اہم خطاب کے دوران کیا۔ "آج کے عالمی امن کو درپیش چیلنجز” کے عنوان سے منعقدہ عالمی کانفرنس میں پاکستان اور یورپی شخصیات نے شرکت کی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شہباز بھٹی کو خراج عقیدت عالمی ضمیر کے لئے قربانی کی علامت ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علمبرداری کی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ امن صرف جنگ کا نہ ہونا نہیں بلکہ انصاف کی موجودگی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے بیٹے کے اغوا کا ذاتی واقعہ بیان کرکے شرکاء کو جذباتی کردیا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عالمی طاقتیں مفادات نہیں، اخلاقی ذمہ داری کے تحت کردار ادا کریں۔سید یوسف رضا گیلانی نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی ضمیر کو متحرک کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وینس کانفرنس، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے لیے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ کانفرنس نہیں، ایک عالمی عہد ہے۔