24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعالمی برادری اسرائیلی ریاست کی غزہ میں تازہ جارحیت کے خلاف اقدامات...

عالمی برادری اسرائیلی ریاست کی غزہ میں تازہ جارحیت کے خلاف اقدامات کرے، اردن

- Advertisement -

عمان ۔31اگست (اے پی پی):اردن نے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی ریاست کی غزہ میں تازہ جارحیت کے خلاف اقدامات کرے۔العربیہ کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفادی نے بین الاقوامی برادری سے ایک بار پھرغزہ کے حوالے سپیلاکی ہے کہ غزہ میں شروع کردہ نئی جارحیت اور خونریزی کے خلاف مضبوط اقدامات کرے۔

اسرائیلی ریاست کو اس کی جارحیت کی سزا نہ دی گئی تو خطے میں عدم استحکام کو مزید بڑھاوا ملے گا۔ایمن الصفادی کی طرف سے اس اپیل پر مبنی یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ ایکس ‘ پر جاری کیا گیا ہے۔وزیر خارجہ الصفادی نے اپنے اس بیان میں آئیس لینڈ، آئر لینڈ، لکسمبرگ، ناروے، سلووینیا اور سپین کے وزرائے خارجہ کی تعریف کی۔ جنہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں جمعہ کے روز غزہ میں اسرائیلی ریاست کے نئے جنگی منصوبے کی مذمت کی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں