سرینگر ۔ 10 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا دوہرا معیار ترک کر کے مقبوضہ کشمیر کے اطراف واکناف میں جاری بھارتی مظالم رکوانے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔