عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کشمیری رہنماوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے غیر انسانی سلوک کا نوٹس لیں ،پاکستان

79
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے کشمیری تنظیم ”دختران ملت“کی بانی رہنماء اور ’کشمیر کی آئرن لیڈی‘آسیہ اندرابی سمیت کشمیری رہنمائوں کی مسلسل قید اور انکی صحت کی صورتحال پر شدید تشویش کرتے ہوئےعالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ ، آئی سی آر سی اور انسانی حقوق اور انسان دوست تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری رہنماوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے غیر انسانی سلوک کا نوٹس لیں اور انکی غیر قانونی بھارتی نظربندی سے فوری رہائی کے لئے آواز اٹھائیں۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری تنظیم "دختران ملت” کی بانی رہنما اور "آئرن لیڈی آف کشمیر” آسیہ اندرابی سمیت کشمیری رہنمائوں کی مسلسل قید اور بدستور صحت کی صورتحال پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے رہنما اور بانی شبیر احمد شاہ اور ممتاز رہنما یاسین ملک، مسرت عالم بھٹ؛ محمد اشرف صحرائی اور دیگر کشمیری رہنما بدنام زمانہ تہاڑ اور دیگر جیلوں میں کوویڈ 19 وبائی امراض کےباوجود ناقص حالات میںقید و ند کی صعوبتوں کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت متعدد دیگر سینئر کشمیری قائدین کو گھروں میں نظربند کر دیا گیا ہے۔ان کشمیری رہنماو¿ں کو غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں نافذ کیے جانے والے کالے قوانین کے تحت بدعنوانی ، جھوٹے اور من گھڑت الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونیتسلط کے خلاف اپنے سیاسی نظریات اور جدوجہد کی بنیاد پر کشمیری رہنمائوں کو نظربند کرنا اور ان پر تشدد کرنا آر ایس ایس-بی جے پی حکومت کی انتہا پسندانہ ذہنیت کا عکاس ہے ،جنہیں کشمیری عوام کے انسانی حقوق کا کوئی احترام نہیں ہے۔