اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کےلئے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج روزانہ کی بنیاد …
عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کےلئے فوری اقدامات کرے، علی امین خان گنڈاپور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کےلئے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج روزانہ کی بنیاد پر نام نہاد شناختی پریڈ اور سرچ آپریشنزز میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیور و بہادر کشمیری عوام بھارت کی اسرائیل طرز کی پالیسیز کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور بھارت کو آخرکار کشمیریوں کے لازوال جذبہ حریت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے جس طرح پچھلی سات دہائیوں سے زائد عرصہ سے بے مثال جذبہ حریت کا مظاہرہ کیا ہے اس سے اس امر کی نشاندہی کرنا مشکل نہیں ہے کہ بھارت کے مذمو م منصوبے اور جدید ہتھیار کشمیریوں کو کسی صورت میں شکست نہیں دے سکتے۔








