کوئٹہ۔ 07 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے،مسجدوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے،پاکستان نے دشمن کو مؤثر جواب دیا، بھارتی جارحیت کا ہر سطح پر جواب دیا جائے گا۔
انہوں نےان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو ہر جارحیت کی بھاری قیمت چکانی ہوگی ، معصوم شہریوں اور عبادت گاہوں پر حملے بھارت کی بزدلی ہیں، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،بھارت باز نہ آیا تو نتائج اس کے لیے بھیانک ہوں گے،
عالمی برادری بھارت کی دہشتگردی کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سرحدیں محفوظ ہیں، ہر حملے کا دندان شکن جواب دیا جائے گا ، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے،بھارت نے عبادت گاہوں پر حملہ کر کے انسانیت دشمنی دکھائی، پاکستان ہر محاذ پر اپنے دفاع کے لیے تیار ہے، ہم امن چاہتے ہیں مگر جواب دینا بھی خوب جانتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593939