عالمی برادری بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لے، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی ضلع بھمبر کے تھب سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کی مذمت

92

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لے اور کشمیر کے دونوں حصوں میں بے گناہ انسانوں کے جان و مال کے نقصان کو روکنے کے لیے ضروری اقدمات اٹھائے ۔ آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے تھب سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ پاک فوج کے سپاہی ظہیر احمد کی شہادت اور لائن آف کنٹرول کے پار سے بھارتی فوج کی بلا جواز فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بڑھا رہا ہے تاکہ وہ عالمی برادری کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہو ئی صورتحال سے توجہ ہٹا سکے ۔