اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کے رکن ڈاکٹر اظہر جدون نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے پاکستانی میڈیا کے اضافی کردار پر زور دیا ہے۔ ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بامقصد اور موثر کشمیر پالیسی کے ذریعے مسئلہ کشمیر پر میڈیا کے کردار میں اضافہ کیا جا …
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے پاکستانی میڈیا کا اضافی کردار ضروری ہے، ڈاکٹر اظہر جدون
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کے رکن ڈاکٹر اظہر جدون نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے پاکستانی میڈیا کے اضافی کردار پر زور دیا ہے۔ ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بامقصد اور موثر کشمیر پالیسی کے ذریعے مسئلہ کشمیر پر میڈیا کے کردار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی محاذ پر کشمیر پر توجہ کی ضرورت ہے۔ اظہر جدون نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کشمیر پر کم بحث ہونے کے باعث کشمیر بارے پارلیمنٹ کا کردار تسلی بخش نہیں ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔








