عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بوسنیا اور فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام کی تاریخ کو دہرانے سے روکیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

122
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بوسنیا اور فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام کی تاریخ کو دہرانے سے روکے۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں بوسنیا میں ہونے والے مسلمانوں کے قتل عام جیسی تاریخ کو نہ دہرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2020 میں سریبرینیکا قتل عام ، 8ہزار سے زیادہ بوسنیائی مسلمانوں کے قتل اور20ہزار سے زائد افراد کا نسلی صفایا کے 25 سال مکمل ہورہے ہیں ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے ، وہ سریبرینیکا کے قتل عام جیسا ہے۔