اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ وزیراعظم نے عالمی ضمیر کو جھنجوڑتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ” کیا ان لوگوں کے دل انسانی درد اور جذبوں سے خالی ہیں جو بے گناہ کشمیری نوجوانوں، بچوں اور …
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے،وزیراعظم محمد نواز شریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ وزیراعظم نے عالمی ضمیر کو جھنجوڑتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ” کیا ان لوگوں کے دل انسانی درد اور جذبوں سے خالی ہیں جو بے گناہ کشمیری نوجوانوں، بچوں اور خواتین پر پلٹس گن سے فائرنگ کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ بصارت سے محروم ہو جاتے ہیں“۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظلم کی انتہاءہے۔ پیر کو وزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان میں انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی مظالم کا سخت نوٹس لیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ظلم پر خاموش رہنا بھی ایک ظلم ہے۔








