- Advertisement -
استنبول۔16اکتوبر (اے پی پی):ترکیہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو جنگ میں جھونکنے کے باعث اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں اور اس کی حمایت و مدد میں کمی کی جائے۔
ٹی آر ٹی کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیضان نے حکمران جماعت کے ایک وفد سے فلسطینی ریاست کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری نسل کشی روکنے کے لیے اسرائیل کی مدد بند کرے اور اس پر پابندیاں لگائے
- Advertisement -
وزیر خارجہ ترکیہ کا کہنا تھا ہم مطالبات کرتے کرتے اور مذمت کرتے کرتے محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے پاس الفاظ ختم ہوگئے۔ بین الاقوامی سفارت کاری اور بین الاقوامی سیاست میں جو ممکن تھا وہ ہو چکا۔ اب ہمیں ضرور اسرائیل کے خلاف پابندیاں لگانا ہوں گی۔
- Advertisement -