33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعالمی برادری پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرے،ترکیہ صدر

عالمی برادری پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرے،ترکیہ صدر

- Advertisement -

نیویارک۔20ستمبر (اے پی پی):ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں پائیدار امن و خوشحالی کی امید ظاہر کی ہے اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو آزاد ہوئے 75 سال ہو گئے ہیں اور یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ ابھی تک وہ دونوں ایک دوسرے کے درمیان امن و یکجہتی قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو ئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ کشمیر میں پائیدار امن و خوشحالی آئے گی۔

- Advertisement -

رجب طیب اردوان نے پاکستان میں سیلاب کے باعث تباہی پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ترکیہ نے ان کی انسانی بنیادوں پر امداد کی مہم شروع کی ہے جو کہ جاری ہے، ہم عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی عوام کی مدد کرے جو کہ اس وقت مشکل صورتحال کا سامنا کر رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=328258

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں