22.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعالمی برادری پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کرے...

عالمی برادری پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کرے ، امریکی صدر جوبائیڈن کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔21ستمبر (اے پی پی):امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کی جائے ، سیلاب کی تباہ کاریوں سے پاکستان کو نقصان ہوا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں پاکستان کیلئے مدد کی اپیل کی ۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان ابھی بھی سیلاب کی زد میں ہے اور اسے مدد کی ضرورت ہے۔ جو بائیڈن کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی کا ہال وزیراعظم شہباز شریف سمیت عالمی رہنماؤں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔جو بائیڈن نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں 1,500 سے زائد افراد ہلاک اور 30 ملین بے گھر ہو چکے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری ، اقوام متحدہ اور اس کے ادارے پاکستان کے سیلاب زدہ لوگوں کی فوری مدد کریں ۔

- Advertisement -

امریکی صدر نے عالمی غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کے لیے 2.9 بلین ڈالر سے زیادہ کی نئی امداد کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس وقت کئی بڑے مسائل کا سامنا ہے جن میں وبائی امراض ، موسمیاتی بحران ، توانائی اور کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور روس یوکرین جنگ سمیت دیگر عالمی تنازعات شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افریقہ میں کئی سال سے خشک سالی جاری ہے جس سے سنگین انسانی ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی جن میں صومالیہ سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ایک دہائی کے دوران دوسری مرتبہ شدید قحط پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری ان مسائل سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=328458

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں