عالمی برادری کا ترک صدر سے زلزلے میں ہونے جاں بحق ہونے والوں کے لئے اظہار افسوس، ہرممکن تعاون کے عزم کا اظہار

100
Turkish Foreign Minister
Turkish Foreign Minister

انقرہ۔7فروری (اے پی پی):ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے بعد دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات اور اظہارِ یکجہتی جاری ہے ۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے اپنے پیغام میں کہا کہ زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان کی خبروں سے ہمیں دلی صدمہ پہنچا ہے اور اس مشکل وقت میں ہم ترکیہ کی ہر مدد کے لئے تیار ہیں اور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین اور عزیز و اقارب اور برادر ترک عوام سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی فی الفور شفایابی کے دعا گو ہیں۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار نے بھی کہا کہ ہمارے عوام ترکیہ کے درد میں برابر کے شریک ہیں ، ہماری دعا ہے کہ اس قدرتی آفت میں جانی نقصان کم سے کم ہو۔انہوں نے کہاکہ میں اپنی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے شہریوں کی طرف سے انتہائی دکھ کا اظہار کرتا ہوں ۔ قازقستان کے صدر قاسم جومرت توکایوف نے بھی صدر اردوان کو زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے تعزیتی پیغام میں کہاکہ قازقستان ترکیہ کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔روسی صدر ولا دیمر پیوٹن اوراسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​بھی نے بھی جاری پیغام میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ترکیہ کو ہر ضروری مدد فراہم کرنے کا عزم کیا ۔ فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں ہلاک ہونے والوں کی مغفرت ، زخمیوں کی فی الفور شفا یابی کی دعا اور ترکیہ و شام کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی کیا گیا ۔

چینی صدر شی جن پنگ،ہنگری کے صدر کاتالین نوواک، کرغزستان کے صدر جاپاروف، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، گیمبیا کے صدر آداما بارو، ایتھوپیا کی وزارت خارجہ، صومالیہ کے وزیر دفاع عبدالقادر محمد نور، کونسل آف یورپ کی سیکرٹری جنرل ماریجا پیکی نووک بورک سویڈش وزیر خارجہ توبیاس بلسٹروم، لٹویا کے وزیر خارجہ ایڈگرس رنکیوکس، فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا، اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی، اطالوی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی، ڈچ وزیر خارجہ مارک روٹ، ڈچ وزیر خارجہ ووپک ہوکسٹرا اور جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک ،

سعودی عرب کی وزارت خارجہ ،لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ ، لیبیا کے وزیر خارجہ نیکلا مینگوش، عمان کے سلطان ہیثم بن طارق، اردنی وزارت خارجہ اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کیانی نے بھی سوشل میڈیا پر تعزیت کے پیغامات جاری کیے ہیں جن میں زلزلے میں جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ اور ان کےعزیز و اقارب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش اور ترکیہ کی مدد کا عزم کیا۔

سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن اور یورپی یونین کمیشن کے صدر ارسلا وان دیر لیین نے ترکیہ کی مدد کا عہد کیا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے یورپ کے ڈائریکٹر ہنس کلوگ نے ​​بھی ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں ترکیہ اورشام میں آنے والے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔