23.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعالمی برادری کا مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر تشویش کا...

عالمی برادری کا مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر تشویش کا اظہار

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔23ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل لبنان میں بھی غزہ جیسی تباہی مچا سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے سی این این کے ساتھ گفتگو میں کہی۔ بی بی سی کے مطابق لبنان میں اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر جینین ہینس پلاسچارٹ نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ اس وقت بہت بڑی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازعے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہےکہ ان کی حکومت مشرق وسطیٰ میں ایک وسیع جنگ کو شروع ہونے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔یورپی یونین نے کہا ہے کہ اسے مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر انتہائی تشویش ہے، جبکہ برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے غزہ اور جنوبی لبنا ن میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

- Advertisement -

غزہ میں جاری جنگ میں حزب اللہ کے بعد اب عراق میں ایک عسکری گروپ کی طرف سے اسرائیل کی طرف دو پروجیکٹائل فائر کئےگئے ہیں۔ اس صورتحال میں اسرائیلی حکومت نے اپنے شمالی سرحدی علاقے کو ہائی الرٹ کر دیا ہے ۔

وہاں سکول بند کر دیئے گئے ہیں اور ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو زیر زمین منتقل کیا جا رہا ہے اس کےعلاوہ لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونے سے منع کر دیا گیا ہے۔ خطے میں کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکا اور اردن نے لبنان میں موجود اپنے شہریوں کو ملک چھوڑ نے کی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں