عالمی برادری کشمیریوں کو انکا حق خودار ادیت دلائے ،مشترکہ حریت قیادت

141

سرینگر ۔ 26 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق ، حق خود ارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت قیادت نے سرینگر میںایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے کردار ادا کرے ۔ انہوںنے سانحہ ہندواڑہ کے خلاف ہڑتال کرنے پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہندواڑہ قتل عام کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔