عالمی برادری کووڈ-19 وبائی مرض کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کر رہی ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان

69

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کووڈ-19 وبائی مرض کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کر رہی ہے۔

بدھ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ تیسری لہر انتہائی سنگین ہے اور اس وبائی مرض پر کامیابی سے قابو پانے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہے

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں جن میں ماسک پہننا ، کثرت سے ہاتھ دھونے اور دیگر شامل ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کے مزید آرڈر دیئے ہیں اور اپریل میں ملک میں ویکسین کا وسیع ذخیرہ دستیاب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کررونا وائرس سے بچاو کے لئے بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔