عالمی برادری کو درپیش بحرانوں کے حل کے لیے سعودی عرب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، شاہ سلمان بن عبد العزیز

49

ریاض ۔31اکتوبر (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو درپیش بحرانوں کے حل کے لیے سعودی عرب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جی 20 کے اجلاس سے آن لائن خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پسماندہ ممالک کو کورونا وائرس کی ویکسین کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے لہذا اس بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے باعث معیشتوں پر اس کی اثر اندازی پر ہمیں بھی تشویش ہے،

عالمی معیشت کی بہتری اور صحت کے شعبے کے علاوہ دیگر بحرانوں کے حل میں سعودی عرب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

شاہ سلمان نے کہا ہے کہ جی 20 ممالک کے کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے کے گئے اقدامات تاریخی ہیں۔واضح رہے کہ جی 20 سربراہ کانفرنس میں ماحولیات اور کورونا بحران کے بعد معیشت کی بحالی ایجنڈے کے اہم اجزا ہیں۔