ریاض ۔22جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ شام کی انتظامیہ تعاون کررہی ہے، جنگ سے گریز کرنا ہوگا۔ العربیہ اردو کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شامی انتظامیہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام پربین الاقوامی پابندیاں اٹھانے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو عبوری مرحلے میں شام کی مدد کرنی چاہیے۔