عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے کے لئے جمعہ کو مظفر آباد میں بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کروں گا، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

61

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے کے لئے جمعہ کو مظفر آباد میںایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیرا عظم عمران خان نے کہا کہ وہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو عالمی برادری پر عیاں کرنے کے لئے جمعہ13 ستمبر کو مظفر آباد میںایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔وزیرا عظم عمران خان نے کہا کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کے لئے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے، وہ مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔