25.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںعالمی برادری کی مسلسل بے حسی اور عدم توجہی نے کشمیری عوام...

عالمی برادری کی مسلسل بے حسی اور عدم توجہی نے کشمیری عوام کی تکالیف کو مزید بڑھا دیا ہے،مشعال حسین ملک

- Advertisement -

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف جاری بھارتی مظالم اور مسلسل آپریشنز کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی خاموشی ختم کریں، اگر یہ بے حسی جاری رہی تو انسانی حقوق کی پامالیاں بغیر کسی روک ٹوک کے جاری رہیں گی۔یہاں جاری بیان میں مشعال ملک نے اپیل کی کہ اگر دنیا کی خاموشی برقرار رہی تو کشمیریوں کی حالت مزید ابتر ہو جائے گی۔انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کی مسلسل بے حسی اور عدم توجہی نے کشمیری عوام کی تکالیف کو مزید بڑھا دیا ہے۔

مشعال ملک نے خبردار کیا کہ اگر دنیا نے اسی طرح خاموشی اختیار کیے رکھی تو کشمیریوں کا درد اور اذیت مزید شدت اختیار کرے گی اور ان کی انصاف کی جدوجہد یونہی نظر انداز ہوتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے گھروں سے زبردستی نکالنا، ان کی شناخت اور زندگی چھین لینا قطعی ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کشمیری عوام پر جاری بھارتی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق اور عزت و وقار سے محروم کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

مشعال ملک نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ عالمی برادری نے بڑھتے ہوئے ظلم و ستم اور کشمیریوں کی اذیت ناک حالت کے باوجود کوئی حقیقی امداد یا ان کے درد کا اعتراف نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کو انسان ہونے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، ان کے گھر اور ذریعہ معاش بے رحمی سے چھینے جا رہے ہیں۔انہوں نے دنیا کی خاموشی پر گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سنگین ناانصافی کے سامنے عالمی برادری کی خاموشی ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جاری مظالم پر بولنے میں ناکامی نے صرف بے گناہ کشمیریوں کی تکالیف میں اضافہ کیا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ دنیا کو جاگنا ہوگا،شہید اور قید کشمیریوں کی قسمت پہلے ہی لکھی جا چکی ہے۔

جب آخری سانس لی جاتی ہےتو مظلوموں کی فریادیں آسمانوں کو ہلا دیتی ہیں۔ بھارت بندوقوں اور زنجیروں سے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ان کی انصاف کی جدوجہد کو ختم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں سے ان کے کاروبار، زمینیں اور دریا چھین لیے ہیں، انہیں ان کے روزگار اور اپنی ہی سرزمین سے جڑے تعلق سے محروم کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں