- Advertisement -
کوئٹہ۔02جولائی (اے پی پی)عالمی بنک نے بلوچستان کے زرعی علاقوں میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے 20کروڑ ڈالر آسان قرضے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ قرض 25سال کے لئے ہوگا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کچھ عرصہ قبل کراچی میں عالمی بنک کے صدر سے ملاقات کی تھی اور انہیں بلوچستان میں پانی کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ اسی ضمن میں عالمی بنک نے بلوچستان میں آبپاشی کے نظام اور کسانوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے 20کروڑ ڈالر قرض آسان شرائط پر فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=10621
- Advertisement -