اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) عالمی بنک نے پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں میں بتدریج اضافے کے پیش نظر قرار دیا ہے کہ پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار 2018ءمیں 5.4 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ عالمی بنک کی جنوبی ایشیاءسے متعلق اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی فعالیت سے ملک میں اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھے گی۔ توانائی کے …
عالمی بنک کی جنوبی ایشیاءسے متعلق اقتصادی جائزہ رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) عالمی بنک نے پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں میں بتدریج اضافے کے پیش نظر قرار دیا ہے کہ پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار 2018ءمیں 5.4 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ عالمی بنک کی جنوبی ایشیاءسے متعلق اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی فعالیت سے ملک میں اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھے گی۔ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے مقامی صنعتیں ترقی کریں گی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال 2016ءکے دوران پاکستان میں جی ڈی پی کی شرح نمو 4.7 فیصد رہی جو 2017ءکے وسط میں 5 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018ءمیں مجموعی قومی پیداوار 5.4 فیصد تک بڑھنے کے امکانات ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پائیدار و مجموعی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے نجی شعبہ کی سرمایہ کاری میں اضافے اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے ساتھ ساتھ مالیاتی و ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر توجہ مرکوز رکھنی ہوگی۔ عالمی بنک نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کا خطہ 2016ءمیں تیز رفتار ترقی کا حامل خطہ رہا ہے۔








