لاہور۔13اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ثمن رائے نے کہا ہے کہ عالمی بینک کی طرف سے پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کا اجرااہم قدام ہے،یہ پروگرام پنجاب میں ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام مشترکہ طور پر محکمہ پرائمری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے دیہی اور پسماندہ آبادی پر خصوصی توجہ کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے،
اس پروگرام کا مقصد خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات تک رسائی کو بڑھا کر خاندانوں کیلئے مجموعی معیار زندگی کو بلند کرنا، صحت کی دیکھ بھال، اموات اور بچوں میں رکی ہوئی نشوونما سمیت صحت کے دیرینہ چیلنجوں سے نمٹنا ہے،پنجاب کو زیادہ آبادی کی وجہ سے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، ان میں زچگی کی شرح اموات اور نوزائیدہ اموات شامل ہیں ۔ایس بی سی سی کی حکمت عملی خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت بارے درست معلومات کے حامل افراد کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔