واشنگٹن۔ 14 اپریل (اے پی پی) عالمی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے مفاہمت کی ایک دستاویز پر دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت دونوں مالیاتی ادارے مختلف منصوبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کریں گے۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق قبل ازیں دونوں اداروں کو ایک دوسرے کے حریف اداروں کے طور پر دیکھا جارہا تھا تاہم اب دونوں اداروں نے واشنگٹن نے ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت مختلف منصوبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کی گئی ہے۔