عالمی بینک تعلیم، صحت، پانی اور ڈیزاسٹر کے شعبوں میں 65 کروڑ ڈالر کی معاونت فراہم کرے گا، معاہدے پر دستخط وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دستخط کے موقع پر اظہار خیال

162

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) عالمی بینک پاکستان کو تعلیم، صحت، پانی اور ڈیزاسٹر کے شعبوں میں 65 کروڑ ڈالر کی معاونت فراہم کرے گا، اس سلسلہ میں تعاون کے چار سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ نے حکومت پاکستان کی جانب سے ان معاہدوں پر دستخط کئے جبکہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی حکومتوں کے نمائندوں اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پچا موتھو ایلانگو وان نے بھی معاہدوں پر دستخط کئے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات میں پیشرفت اور گذشتہ تین سالوں کے دوران اقتصادی استحکام کی تعریف کی۔