نیروبی ۔ 2 نومبر (اے پی پی) عالمی بینک نے ایتھوپیا کے لئے 1.2 بلین ڈالر امداد اور قرضہ کی منظوری دیدی ۔عالمی بینک(ورلڈ بینک) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایتھوپیا کو 600 ملین ڈالر گرانٹ اور 600 ملین ڈالر لون کی شکل میں دینے کے لئے فنڈ کی منظوری دیدی گئی ہے۔بینک کے مطابق اس فنڈ سے ایتھوپیا میں شعبہ ٹیلی کام،توانائی اور تجارت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے گا ۔