پاکستان میکرو استحکام کے حصول میں نمایاں پیشرفت کی ہے، اصلاحات کے فوائد کے دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے عالمی بینک پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے تعاون جاری رکھے گا، مالی 2015-16ءمیں پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 4.7فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ 8سالوں کی بلند ترین شرح ہے، مالی سال 2018ءتک ترقی کی شرح میں نمایاں اضافے کی پیش گوئی، عالمی بینک کی رپورٹ
واشنگٹن ۔ 11 نومبر (اے پی پی) عالمی بینک نے میکرواکنامک استحکام کے ضمن میں پاکستان کی پیشرفت کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ ان اصلاحات کے فوائد کے دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے عالمی بینک پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے تعاون کیلئے تیارہے۔ یہ بات عالمی بینک کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیاہے اور اب حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے عمل پر گامزن ہے تاہم ترقی شرح کو برقراررکھنے کیلئے پاکستان کو اب بھی بہت سارے اقدامات کرنے ہیں ۔