اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):عالمی بینک نے ماحولیات کے تحفظ کیلئے پاکستان کے اقدامات کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ پائیداراورجامع بڑھوتری کیلئے سبزمعیشت اورماحولیاتی تنوع کاتحفظ ضروری ہے۔ پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن نے اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ پاکستان کی حکومت نے ماحولیاتی اورموسمیاتی تبدیلیوں کے تناظرمیں مربوط کوششوں کاآغازکیاہے۔
پاکستان کی جانب سے ماحول کے تحفظ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات حوصلہ افزا ہیں اوردیگرکیلئے مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ فیکٹریوں ، کھاناپکانے اورگاڑیوں سے نکلنا والا دھواں کاربن کے اخراج کا ایک بڑاذریعہ ہے، اس سے کوہ ہمالیہ کے گلیشئرز کے پگھلنے کاعمل تیزہوگیاہے۔ پاکستان تمام اقسام کے قدرتی وسائل جیسے قدرقی مساکن، میرین، کوسٹل، دریا، جنگلات، اونچے پہاڑ اور گلیشئرز سے مالامال ملک ہے۔
ناجی بن حسائن نے کہاکہ گرین جابز، فطرت کے مطابق مسائل کی تفہیم اورحل، قدرتی وسائل کاباکفایت استعمال اور پرلچک اورپائیدارترقیاتی طرزعمل سے جامع بڑھوتری کے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں اور یہ ہماری آنے والی نسلوں کے فائدے میں بھی ہے۔