21.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومتجارتی خبریںعالمی تجارتی نمائش سائبر سیکیورٹی ڈیز میں شرکت کے لئے15دسمبر تک درخواستیں...

عالمی تجارتی نمائش سائبر سیکیورٹی ڈیز میں شرکت کے لئے15دسمبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

- Advertisement -

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):سوئزرلینڈ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش’’سائبر سیکیورٹی ڈیز‘‘ میں شرکت کے لئے15دسمبر تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 2 روزہ عالمی نمائش سوئزرلینڈ کے شہر برن میں20سے21فروری 2024تک منعقد ہو گی جس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق خدمات ، مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔

- Advertisement -

مذکورہ اشیاءکے برآمد کنندگان نمائش میں شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416960

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں