31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعالمی تجارت میں جنگل کا قانون رائج ہونے کی صورت میں کوئی...

عالمی تجارت میں جنگل کا قانون رائج ہونے کی صورت میں کوئی بھی ملک فاتح نہیں ہو گا، چین

- Advertisement -

بیجنگ۔21اپریل (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ عالمی تجارت میں ایک بار پھر جنگل کا قانون رائج ہونے کی صورت میں کوئی بھی ملک فاتح نہیں ہو گا۔ تاس کے مطاق چین کی وزارت تجارت کی طر ف جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر عالمی تجارت میں بالا دستی دھونس کی پالیسیاں غالب آگئیں تو تمام معیشتوں کو نقصان پہنچے گا۔ جب بین الاقوامی تجارت جنگل کے قانون کی طرف لو ٹ جائے گی جہاں طاقتور کمزوروں کا شکار کرتے ہیں تو بالآخر تمام ممالک اس کا شکار ہو جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کی حکومت اپنے ملک کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی ملک کے معاہدے کے سخت خلاف ہے، وہ ایسے ممکنہ معاہدے کو برداشت نہیں کرےگی اور سخت جوابی اقدامات کرے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی حکومت تمام فریقوں کے ساتھ یکجہتی اور ہم آہنگی کو مضبوط کرنے اور مشترکہ طور پر یکطرفہ دھونس پرمبنی اقدامات کا جواب دینے اور مزاحمت کرنے کے لئے تیار ہے۔

- Advertisement -

چین کا خیال ہے کہ امریکی ٹیرف پالیسی کے معاملے میں سب کو انصاف کا ساتھ دینا چاہیے۔واضح رہے کہ وال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہامریکی حکومت امید کرتی ہے کہ امریکی ٹیرف میں کمی کے بدلےدوسرے ممالک کو چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو محدود کرنے پر آمادہ کرے۔

اخبار کے مطابق امریکا 70 سے زائد ممالک کو چینی کمپنیوں کو اپنی سرزمین میں قائم کرنے اور ان کے ذریعے سامان کی فراہمی پر پابندی لگانے کے لئے قائل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔2 اپریل کو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 185 ممالک اور خطوں کی مصنوعات پر محصولات متعارف کرانے کا اعلان کیا تاہم 9 اپریل کو انہوں نے کچھ ممالک اور خطوں پر عائد انفرادی درآمدی محصولات کو 90 دنوں کے لیے معطل کر دیا لیکن چینی مصنوعات پر ٹیرف بڑھا کر 125 فیصد کر دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584870

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں