عالمی تنظیمیوں نے حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کو خوش آئند قراردیا ہے، سینیٹر نجمہ حمید

149

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینیٹر نجمہ حمید نے کہاہے کہ عالمی تنظیمیوں نے موجودہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کو خوش آئند قراردیا ہے۔ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت روز بروز بہتر سے بہتر ہو رہی ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا بھر کی عالمی تنظیمیوں نے موجودہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کو خوش آئند قراردیا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور اس سے پاکستان سمیت خطے کی قسمت بدل جائے گی۔ سنیٹر نجمہ حمید نے کہاہے کہ حزب اختلاف کو حکومتی ایجنڈے پر مثبت انداز میں تنقید کرنا چاہئے ۔ انھوں نے مذید کہا کہ ملکی ترقی اور معیشت کے فروغ کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرنا چائیے۔