33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںعالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کی تیاری،قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ زوروشور...

عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کی تیاری،قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ زوروشور سے جاری

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف سکوائش کمپلیکس میں جاری ہے۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتایا کہ 5 رکنی قومی ٹیم عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کرےگی۔ یہ چیمپئن شپ 6 اگست سے پولینڈ میں شروع ہوگی۔ 5 رکنی ٹیم میں محمد اسراحمد، عباس شوکت، احسن ایاز، مہربان جاوید اور کاشف آصف شامل ہیں اور ان کھلاڑیوں کو امجد خان اور فضل شاہ جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9309

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں